کاروار:25؍فروری(ایس اؤ نیوز) رواں سال 4مارچ سے شروع ہونے والی پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانات کے لئے پوری تیاریاں ختم القریب ہیں۔ اترکنڑا ضلع سے امسال 14279طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہونے کی اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی ۔
ڈی سی دفتر ہال میں پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہو ں نے بتایا کہ آرٹس شعبہ میں 3969،کامرس میں 6536اور سائنس شعبہ میں 3774طلبا وطالبات امتحان لکھیں گے۔ ان میں 12425 طلبا نئے ہیں تو 1122طلباریپیٹراور 732پرائیویٹ طلبا ہیں۔ 6286لڑکے اور 7993لڑکیاں سمیت کل 14279طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہونگے۔
ضلع میں کل 30امتحانی مراکز ہیں جہاں امتحانات کے پیش نظر منظم انداز میں تیاریاں کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ امتحانی مراکز کے ایگزام چیف اور معاون چیف کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہاکہ پھرایک بار امتحانی مراکز کا معائنہ کریں کہیں کوئی خامی ، کمی نظر آتی ہے تو اس کو ٹھیک کرلیں۔
امتحانی مرکز میں امتحانات کے دوران امتحانی کاموں کے لئے نامزد لکچرر،عملہ اور طلبا کے لئے موبائیل کے استعمال لازمی طورپر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کسی فوری ضرورت پر( بیسک موبائیل جس میں کیمرہ نہ ہو )ایگزام چیف کو استعمال کرنےکی اجازت ہونے کی جانکاری دی ۔ میٹنگ میں اپر ڈی سی ناگراج سنگریر، سرسی کے اے سی ایشور اُلاگڈی ، اجیت اور پی یو بورڈ کے ڈی ڈی پی یو ایس این ہیگڈے سمیت ضلع کے مختلف کالجوں کے پرنسپالس، امتحانی مراکز کےچیف وغیرہ شریک تھے۔